اسکاٹ لینڈ کے تمام اسپتالوں میں پارکنگ کی مد میں لیے جانے والی فیس کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو اور ڈنڈی کے تمام اسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور اسپتال کے عملے کے لیے پارکنگ کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
یہ پارکنگ فری اسکیم نئی حکومت کی جانب سے مریضوں اور اسپتال کے عملے کے اخراجات کم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے ہیلتھ سیکریٹری حمزہ یوسف کے مطابق یہ سہولتیں عوام کی بہبود اور بھلائی کے لیے ہیں، عوام کی آسانی کے لیے اسکاٹ لینڈ کے اسپتالوں اور پارکوں سے پرانی حکومتوں کی جانب سے لگائی فیسوں کو ختم کیا جائے گا۔
حمزہ یوسف کے مطابق مریضوں اور اسپتال کے عملے سے پارکنگ کی فیسیں لے کر انہیں متاثر کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ حکومتوں کے PFI معاہدوں کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.