ایک 74 سالہ اسکاٹش خاتون اپنے 6 دہائی پرانے بینک اکاؤنٹ کا بیلنس دیکھ کر حیران رہ گئی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے اس اکاؤنٹ میں 60 برس قبل صرف 3 اعشاریہ 35 ڈالر جمع کرائے گئے تھے، جو بڑھ کر 335 ڈالر ہوگئے۔
کیرول الیسن کی پرورش فلپائن میں ہوئی تاہم وہ اپنی دادی سے ملنے کے لیے اسکاٹ لینڈ آیا کرتی تھیں اور جب وہ 6 برس کی تھیں تو ان کی دادی نے ٹرسٹی سیونگز بینک میں انھیں اکاؤنٹ کھلوانے میں مدد کی۔
بعدازاں 1969 میں دادی کے انتقال کے بعد بینک بک انھیں مل گئی۔
کیرول الیسن اب ایڈنبرا کے علاقے اسٹاک برج ایریا میں رہائش پذیر ہیں اور انھیں حال ہی میں یہ بینک بک اس وقت ملی جب وہ اپنے گھر کی صفائی کررہی تھیں۔
جب وہ بینک بک لے کر بینک گئیں تو انھیں بتایا گیا کہ ان کی 3 اعشاریہ 35 ڈالر کی رقم بڑھ کر 335 ڈالر ہوگئی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس پر بہت خوش ہیں اور اپنی دادی کی مشکور ہیں۔
Comments are closed.