اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں کرسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ آئیں بجٹ پیش کریں۔ آج قانون کے مطابق اجلاس جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بات کرنے کی بجائے لغاری صاحب نے کہا گورنر نے اجلاس ختم کردیا ہے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ رولز کے تحت گورنر سیکریٹری اسمبلی کو لکھتا ہے جبکہ کسی اور جگہ اجلاس نہیں ہوسکتا، یہ غیر قانونی اجلاس ہے اور مذاق ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بھی بےنتیجہ رہا، جس کے بعد نیا آئینی بحران بھی سامنے آگیا۔
گورنر اور اسپیکر نے اسمبلی کے الگ الگ اجلاس مختلف مقامات پر کل طلب کرلیے، اسپیکر نے ایک بجے دوپہر اسمبلی کے ایوان میں اور گورنر نے تین بجے ایوانِ اقبال میں اجلاس طلب کرلیا۔
Comments are closed.