سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے بتایا کہ اسپیکر پر آرٹیکل 6 کیسے لگ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ جس معاملے پر اجلاس بلایا گیا ہو اُسے ایجنڈے پر لانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ ایجنڈے پر آگیا اور اس پر بحث نہیں ہوئی تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی بہت ہی سنگین ہے، یہ تو آرٹیکل 6 لگانے والی بات ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قابل احترام ہیں، نہیں چاہتا کہ وہ کوئی ایسا کام کریں کہ اُن پر آرٹیکل 6 لگ جائے۔
Comments are closed.