تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ووٹنگ کروانے کے لیے اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلیٰ سطح کے افسران کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح افسران کے اجلاس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے پر مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے 176 ارکان پارلیمنٹ ایوان میں موجود ہیں۔
ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ارکان پارلیمان کی تفصیلات شیئر کردیں، جس کے مطابق مسلم لیگ ق کے دو اور چار آزاد ارکان بھی عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔
اپوزیشن کو ایم ایم اے کے 14، اے این پی کے ایک رکن، بی این پی مینگل کے چار اور ایم کیو ایم کے 6 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
ایوان میں پی ٹی آئی کے 19 منحرف ارکان بھی موجود ہیں، اپوزیشن کے 176 اور پی ٹی آئی کے 19 ارکان کو ملاکر 195 ارکان ایوان میں موجود ہیں۔
Comments are closed.