قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق اسپیکر کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق دورمیں ہونے والی بھرتیوں کی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے تفصیلات طلب کرلی ہیں کہ کس کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا، ڈیپوٹیشن پر کون آیا؟، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی؟
ذرائع کاکہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی بھرتی ہونے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاملے پر جامع تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔
Comments are closed.