اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط لکھ کر ارکان کے نام مانگ لیے اور 7 دن میں ارکان کے نام فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بھی پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، خط میں 16 اپریل کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے قومی اسمبلی میں منظور تحریک کا حوالہ بھی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی خط لکھا ہے۔
Comments are closed.