بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

اسپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کےخلاف نااہلی ریفرنس مسترد کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف نااہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا تھا۔

ریفرنس میں آصف زرداری کو آرٹیکل 62/63 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

زلفی بخاری نے ریفرنس میں نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

اسپیکر نے آصف زرداری کی نااہلی کاریفرنس مسترد کرکے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھجوادی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.