burley bike hookup app for plane hookups denver hookup airbnb free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر قومی اسمبلی حمزہ شہباز سے حلف لینے پہنچ گئے

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،  تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں ہو گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ حمزہ شہباز سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

سیکریٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ایوانِ وزیرِ اعلیٰ جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گارڈ آف آنر کے حوالے سے انتظامات مکمل ہو گئے۔

ڈی سی لاہور عمر چٹھہ بھی گورنر ہاؤس پہنچے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے اندر ایک ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ہے۔

 ادھر گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

 مال روڈ پر گورنر ہاؤس آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہے۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے سلسلے میں گورنر ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

سی سی پی او لاہور نے گورنر ہاؤس، سی ایم سیکریٹریٹ اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.