پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی اور یو سی چیئرمین فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اسپیکر صاحب میرا پروڈکشن آرڈر نہیں نکال رہے، مجھے جیل میں ایک ماہ ہوچکا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں فردوش شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پارٹی کی واحد آواز ہوں۔ باقی سب کو تو غائب کیا ہوا ہے، میں اسمبلی میں جاکر بجٹ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ایک آدمی قومی، صوبائی اورسینیٹ میں سے ایک نشست رکھ سکتا ہے۔
انہں نے کہا کہ آئین ایم این اے، ایم پی اے کے ساتھ یو سی چیئرمین کی نشست رکھنے پر خاموش ہے۔ آئین پاکستان اجازت دیتا ہو تو اس پر میرے لحاظ سے لوکل باڈی ایکٹ حیثیت نہیں رکھتا۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میرے مؤقف پر الیکشن کمیشن کے افسر نے کہا ووٹ ڈالا تو ایم پی اے سے ڈی سیٹ کردیں گے۔
Comments are closed.