پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف استعفے منظور کیے جانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک 70 دیگر استعفے قبول نہیں ہوتے لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دیگر استعفوں کی منظوری تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بھی تحریک انصاف کا حق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ امید ہے چیف جسٹس پی ٹی آئی کے زیر التواء کیس میں فیصلہ دیں گے۔
اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کو دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی ان 3 عہدوں کے بعد اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ حکومت گرائیں لیکن پاکستان کےلیے اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔
Comments are closed.