اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی واضح اکثریت نے رعنا انصار کی حمایت کردی ہے۔
اسپیکر سراج درانی نے اجلاس کے دوران رعنا انصار کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔
آغا سراج درانی نے سیکریٹری سندھ اسمبلی کو پراسیس مکمل کرنے کا کہہ دیا ہے، نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بھی بٹھا دیا۔
گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم کی رعنا انصار کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.