پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے 14 دن کے بجائے 25 مارچ کو اجلاس بلا کر غیر آئینی عمل کیا، اسپیکر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ تحریک پر ووٹنگ نہیں کروائی گئی تو ہم او آئی سی کانفرنس کا خیال نہیں رکھیں گے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ اسپیکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے سے قبل اجلاس کو ملتوی نہیں کرسکتا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسپیکر کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی ہے، وزیراعظم عمران خان کمزور وکٹ پر آگئے ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی میں 4 گروپ بن چکے، اتحادی بھی فیصلہ کر چکے ہیں۔
Comments are closed.