بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار

اپوزیشن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لائے گی۔تحریک عدم اعتماد کا مسودہ اپوزیشن قیادت کو بھجوایا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسودے پر 100 سے زائد اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں، اپوزیشن نے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 9 گروپ قائم کیے گئے ، جبکہ ہر گروپ کا ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے مسودے میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر پر جانبداری کے الزامات ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر نے پارٹی عہدوں سےاستعفیٰ نہیں دیا۔

تحریک عدم اعتمادکے مجوزہ مسودہ میں کہا گیا کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ایوان کو اپنی پارٹی کی ہدایات کے مطابق چلاتے ہیں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر نیوٹرل رہنے کی بجائے فریق بن جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی کے انتخابات کا مرحلہ پورا کیا جائے، صوبائی اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہونے دی جائےْ

ذرائع کے مطابق مجوزہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ اسدقیصر، قاسم سوری وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شریک ہوتے ہیں، اسد قیصر، قاسم سوری قومی اسمبلی قواعد کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے پاس مسودہ موجود ہے، اپوزیشن قیادت جب چاہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواسکتی ہے، پیر کو اپوزیشن کے سربراہی اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.