فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مراکش نے اسپین کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
مراکش نے اسپین کو پنالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور خود کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
اس فتح میں مراکش کے گول کیپر یاسین بونو کا نمایاں کردار رہا، جنہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اسپین کی 3 پنالٹی ککس روک لیں۔
دوسری طرف مراکش کی ٹیم 4 پنالٹی ککس میں سے 3 پر گول کرنے میں کامیاب رہی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں مقررہ 90 منٹ اور 2 اضافی ہاف کے کھیل میں کوئی گول نہیں کرسکی تھیں۔
Comments are closed.