فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے معطل ہونے والے اسپین فٹبال فیڈریشن کے صدر لوئیس روبیالیز کی والدہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئیں۔
ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر اسپین فٹبال فیڈریشن کی والدہ اینجلس بیجر نے خود کو ایک چرچ میں بند کرلیا۔
روبیالیز کی والدہ کا مؤقف ہے کہ میرے بیٹے سے غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے پر صدر اسپین فٹبال فیڈریشن لوئیس روبیالیز نے ویمن فٹبالر جینی ہرموسو کا بوسہ لیا تھا۔
صدر اسپین فٹبال فیڈریشن لوئیس روبیالیز سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا جس کے انکار پر فیفا نے انہیں معطل کردیا تھا۔
Comments are closed.