اسپین میں کیٹالین روایتی تہوار کے مطابق سب سے بڑے ہیومن ٹاورز سالانہ مقابلے کا انعقاد ہوا، جس میں 11 ہزار شائقین نے شرکت کی۔
اسپین کے تاراگونا (Tarragona) شہر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 41 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سے ویلافرانکا ٹیم نے مقابلے میں 42 فٹ بلند ٹاور بنا کر دیگر کو شکست دی اور 15 ہزار ڈالر سے زائد کا نقد انعام اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق رواں سال ہونے والے اس مقابلے میں 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس مقابلے میں مرد و خواتین دونوں نے شرکت کی، اس روایتی تہوار کا آغاز 18ویں صدی میں ہوا۔
1970 سے اس مقابلے کا انعقاد سالانہ بنیاد پر کیا جا رہا ہے جبکہ یونیسکو کی جانب سے ہیومن ٹاورز کے اس کھیل کو 2010 میں جاری ہونے والی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.