بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپین : رواں سال بھی بُل فیسٹول کا انعقاد منسوخ

اسپین میں رواں سال بھی بُل فیسٹول کا انعقاد نہیں ہو گا.

منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں فیسٹول منعقد نہیں ہو گا۔

اسپین کے شہر پامپلونا میں ہونے والے فیسٹول میں شہر کی گلیوں میں بیل لوگوں کا پیچھا کرتے ہیں، دنیا بھر سے سیاح اس فیسٹول کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کا مشہور اور روایتی  بُل فائٹنگ  تہوار منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.