بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپینش فٹ بال لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے جیت لیا

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نےجیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق فاتح ٹیم نے اسپانیول کو چار-صفر سے شکست دی، ریال میڈرڈ نے 35 ویں بار لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے ابھی 3 راؤنڈ باقی ہیں لیکن ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود سیویا کی ٹیم سے 17 پوائنٹس آگے ہونے کے سبب ٹرافی ریال میڈرڈ کے نام ہوگئی۔

انگلش پریمئرلیگ میں مانچسٹریونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

واضح رہے کہ اسپینش فٹ بال لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.