بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپین، ڈاکیے کے گھر سے 20 ہزار خطوط برآمد

اسپین میں ڈاکیے کے گھر سے 10 سال پرانے 20 ہزار خطوط برآمد، ڈاکیے نے خطوط درج شدہ پَتوں پر ارسال نہیں کیے تھے۔

پولیس نے 62 سالہ ڈاکیے کا نام نہیں بتایا، مذکورہ ڈاکیے نے بیار نامی شہر میں اپنا گھر فروخت کیا تھا، جب نئے مالک نے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے مزدوروں کو بلایا تو گھر میں ہر جگہ سے کچرے کے ڈبے برآمد ہوئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکیے سے کہا گیا کہ وہ اپنا سامان اٹھا لے جس کا اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔

بلڈرز نے ان کچرے کے ڈبوں کو کھولا تو ان میں سے سربمہر خطوط کے بنڈل برآمد ہوئے۔

ان خطوط میں بل بھی تھے، ایک دہائی پرانی دفتری خط و کتاب بھی شامل تھی، یہ تمام خطوط ایک مخصوص علاقے کے رہائشی افراد کو پہنچانا تھے۔

ڈاکیے کو پچھلے ہفتے ’’امانت میں خیانت‘‘ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس کے گھر سے برآمد ہونے والے 20 ہزار غیر ترسیل شدہ خطوط اسپین کے پوسٹ آفس منتقل کردیئے گئے ہیں۔

عدالتی تحقیقات کے دوران یہ خطوط حکام کے پاس رہیں گے، جج نے خطوط کو درج شدہ پتوں پر ترسیل کرنے کا حکم دیا تو بالآخر دس سال بعد یہ اپنی منزل تک پہنچیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.