پاکستانی دستہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پہچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی دستے نے اسپیشل اولمپکس میں 11 گولڈ میڈل حاصل کیے۔
قومی دستے نے 29 سلور اور 40 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 80 میڈلز جیتے۔
اس موقع پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ ورلڈ گیمز میں ہمارے ایتھلیٹس کی شاندار پرفارمنس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کےلیے گزشتہ چار سال سے ہماری بھرپور تیاریاں جاری تھیں، کھلاڑی اپنی 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچے۔
رونق لاکھانی کا کہنا تھا کہ کامیابی میں کھلاڑیوں کے یونیفائیڈ پارٹنرز اور کوچز کا کردار سب سے اہم ہے۔
چیئرپرسن اسپیشل اولمپکس پاکستان نے کہا کہ بچوں کو اس مقام تک لانے پر کھلاڑیوں کے والدین کو بھی مبارکباد دیتی ہوں۔
Comments are closed.