بدھ 2؍ذوالحجہ 1444ھ21؍جون 2023ء

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز: جیولین میں عمیر کیانی نے گولڈ میڈل جیت لیا

16ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ایتھلیٹکس کے جیولین مینز ایونٹ میں پاکستان کے عمیر کیانی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

عمیر نے 38 عشاریہ 81 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ یہ ان مقابلوں میں پاکستان کا چوتھا گولڈ میڈل ہے۔

پاکستان ہی کی عمیمہ افتخار نے جیولین کی ویمنز ایونٹ میں 10.47 میٹر تھرو کر کے سلور میڈل جیت لیا۔

عثمان قمر نے 5 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں طے کیا۔

واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ قومی ایتھلیٹ عمیر کیانی نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان جیسا نام کمانے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

عمیر کے ہیڈ کوچ عرفان انور کا کہنا ہے کہ عمیر ابتدائی دنوں سے ہی شاٹ پٹ اور جیولین تھروئنگ میں بہت مہارت رکھتا ہے اور ورلڈ گیمز کیلئے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی تیاری گذشتہ دو سال سے جاری تھی۔ امید ہے کہ وہ شاٹ پٹ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو جاری رکھے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.