اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سیف اللّٰہ سولنگی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ برلن سے نوجوان سیف اللّٰہ نے شاندار خبر دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیف اللّٰہ نے چار میڈلز جیت کر ریکارڈ بکس میں نام درج کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیف اللّٰہ نے دستے کے دیگر اراکین کو مزید کامیابیوں کی راہ دکھا دی ہے۔
واضح رہے کہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے سیف اللّٰہ سولنگی نے پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ سمیت چار میڈلز جیتے ہیں۔
سیف نے بیک اسکواٹ اور ڈیڈ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، چاندی کا تمغہ کمبائنڈ پاور لفٹنگ اور بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔
Comments are closed.