اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

اسپیشل اولمپک، افتتاحی تقریب، 137 رکنی پاکستانی اسکواڈ کی شرکت

برلن میں 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں137 رُکنی پاکستانی اسکواڈ نے ثقافتی لباس پہن کر شرکت کی۔

اولمپیا اسٹیڈیم آمد پر پاکستانی دستے کا پُرتپاک استقبال گیا گیا۔

میرپورخاص کی پاکستانی ایتھلیٹ ثنا افتتاحی تقریب کے 8 مشعل بردار کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جرمنی کے صدر فرینک والٹرز اور چانسلر اولف شولز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹ میں 190 ممالک سے7 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، ایونٹ میں 26 مختلف نوعیت کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے اور یہ ایونٹ 17 سے 25 جون تک جاری رہے گا۔

پاکستان کے 137 رُکنی وفد میں 54 مرد اور 33 خواتین کھلاڑی شامل ہیں جو 11 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی کھلاڑی ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بوچے، سائیکلنگ، فٹ سال، ہاکی، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.