نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں عسکری قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔
اس اجلاس میں نگراں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک میں خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء کو چین سمیت خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
اجلاس میں سرمایہ کاری منصوبوں کی متعلقہ وزارتوں کی جانب سے بھی شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Comments are closed.