ہفتہ 8؍صفر المظفر 1445ھ26؍اگست 2023ء

اسپیس ایکس ڈریگن کا خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

اسپیس ایکس ڈریگن کا خلائی جہاز 4 خلابازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) روانہ ہوگیا۔

اسپیس ایکس ڈریگن کا خلائی جہاز فلوریڈا کے کیپ کینیورل سے روانہ ہوا۔

خلائی جہاز کریو 7 مشن 22 گھنٹوں میں خلا میں پہنچ جائے گا، اس میں سوار خلابازوں کا تعلق امریکا، جاپان اور روس سے ہے۔

یہ خلاباز آئی ایس ایس پر چھ ماہ گزاریں گے جہاں وہ مائیکرو اورگنزم کی خلا میں زندگی اور بقا پر تحقیق کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.