کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی روس کی بنائی اسپوٹنک ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج اسلام آباد پہنچائی گئی ویکسین وزارت صحت کے حوالے کر دی گئی۔
حکام وزارت صحت کے مطابق ویکسین صوبوں کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق دی جائے گی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کم قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
Comments are closed.