پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اپنی مدد آپ کے تحت دولت مشترکہ کھیلوں میں برانز میڈلز جیتنے والے ریسلرز کے پیچھے پڑگیا، گیمز کی انتظامیہ کو خط لکھ کر میڈلز منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کرڈالا۔
اسپورٹس بورڈ نے اپنے خط میں موقف اپنایا کہ یہ ریسلرز پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتے۔
دوسری جانب متاثرہ ریسلرز محمد عمر اور سلیمان اسپورٹس بورڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔
ریسلرز کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو ویزا نہ ملنے پر دونوں ریسلرز نے انفرادی طور پر شرکت کی اور میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریسلر اپنی مدد آپ کے تحت باہر گئے، نہ فیڈریشن کا پیسا لگا نہ خرچا ہوا نہ نقصان ہوا۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ آپ کے ملک کے لیے کام ہورہا ہے تو فیڈریشن کو کیا مسئلہ ہے؟
عدالت نے قرار دیا کہ اسپورٹس بورڈ دونوں ریسلرز کے ساتھ زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے۔
Comments are closed.