ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

اسپن بولرز کے اسپیشلائزڈ کیمپ کا آج سے آغاز

اسپن بولرز کا اسپیشلائزڈ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آج سے شروع ہوگا۔

دورۂ سری لنکا اور مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کے لیے اسپن بولرز کا خصوصی کوچنگ کیمپ 10 سے 15 جون تک جاری رہے گا۔

اگلے ماہ پاکستان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے سری لنکا جائے گی۔

کیمپ کے پہلے دن کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کریں گے۔

کیمپ میں ابرار احمد، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود سمیت 12 اسپنرز کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ فخر زمان اور عابد علی سمیت 14 بیٹرز کو بھی بلایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.