قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود اسپنر ابرار احمد میلبرن ٹیسٹ کےلیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ابرار احمد کی انجری میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے اس کے باوجود اسپنر کا 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق ابرار احمد نے فی الحال بولنگ شروع کردی ہے، اسپنر کی انجری کی نوعیت اور ٹیسٹ میچ میں اسپنر سے کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے وہ فی الحال تیار نہیں۔
پی سی بی کے مطابق ابرار احمد کے فٹنس ٹیسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.