وزارت مذہبی امور کی اسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے خارجہ اور داخلہ کے بعد وزارت اطلاعات سے بھی معاونت مانگ لی۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کو بھی مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کے کوٹے پر اب تک صرف 2800 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ریگولر اسکیم کے تحت 58 ہزار درخواستیں جمع کروائی جا چکی ہیں۔ ڈالرز میں درخواستیں جمع کروانے والے عازمین قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
Comments are closed.