امریکا کے ڈزنی لینڈ میں ایک شو کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں ایک روبوٹک اسپائیڈر مین کرتب دکھاتے ہوئے عمارت سے جا ٹکرایا ۔
شو میں اسپائیڈر مین کی انٹری ہوا میں قلابازیاں لگاتے ہوئے ہوئی جس میں اسے اپنے جال کے ذریعے چھلانگیں لگاتے ہوئے عمارت کی چھت پر لینڈ کرنا تھا لیکن کسی خرابی کی وجہ سے روبوٹک اسپائیڈر مین ہوا میں اڑتا ہوا آیا اور چھت پر لینڈ کرنے کے بجائے عمارت سے ٹکرا کر شیشے توڑتا ہوا نیچے گرا۔
واقعے کے بعد پارک میں جاری اس شو کو عارضی طور پر روکا گیا بعد ازاں انتظامیہ نے روبوٹک اسپائیڈر مین اور متاثرہ عمارت کی مرمت کی اور شوکا دوبارہ آغاز کیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔
Comments are closed.