اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ویزہ اسٹیکر چوری کے معاملے پر وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے خط بھیج دیا۔
وزارت خارجہ نے خط میں لکھا کہ اٹلی کے سفارتخانے سے ایک ہزار شینگن ویزہ اسٹیکر چوری ہوگئے، شینگن ویزہ اسٹیکر سفارتخانے کے لاکر روم سے چوری ہوئے۔
خط میں بتایا گیا کہ اٹلی سفارتخانے کے حکام بھی معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
وزارت خارجہ نے خط میں کہا کہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے داخلی اور خارجی راستوں پر چوری شدہ ویز ہ اسٹیکر پر نظر رکھیں۔
Comments are closed.