شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد شائقین میں گرما گرمی کے معاملے پر حکام نے نوٹس لے لیا۔
حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح کے بعد افغانستان کے شائقین غصے میں آگ بگولہ ہوگئے اور پاکستانی فینز پر کرسیاں پھینک کر مارنا شروع کردیں۔
شارجہ میں وائرل ویڈیوز میں افغانستان کے فینز کو پاکستانی مداحوں کو کرسیاں مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
حکام نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔
Comments are closed.