بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیڈیم میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کا ہجوم

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے ہجوم نے پاک بھارت ٹاکرا دیکھا اور میچ کے دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات خوب انجوائے کئے۔

سنسنی خیز کھیل کے دوران پانسہ کبھی ایک تو کبھی دوسری طرف پلٹتا رہا۔ اس دوران اسٹیڈیم اور گھروں میں میچ دیکھنے والے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی بڑھتی رہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں پاک بھارت میچ بڑی اسکرین پر دیکھنے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.