ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے شخص کی انوکھی حرکت

بھارت میں آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں دیکھنے والے شخص کی انوکھی حرکت نے سب کو حیران کردیا۔

ہر شخص کو شوق ہوتا ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ ٹیم اور کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم میں لائیو کھیلتے ہوئے دیکھے اور اس کے لیے شائقین لائنوں میں کھڑے ہو کر میچ کے ٹکٹس بھی خریدتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو جب یہ موقع ملا کہ وہ میچ اسٹیڈیم میں دیکھ سکے تو اس نے وہاں موجود ہوتے ہوئے بھی اس موقع کو ضائع کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے میچ کے دوران ایک شخص اسٹیڈیم کی کرسیوں پر لیٹ کر اپنے موبائل فون پر میچ دیکھتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اس شخص کی تصاویر سامنے آنے کے بعد صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.