صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔
اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، کےالیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔
بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کروائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جزو ہے۔
عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جاتے ہیں۔
Comments are closed.