گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر پر اعلامیہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔
Comments are closed.