بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر تمام بینکوں کی منتخب برانچیں آج کھلی ہیں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر تمام بینکوں کی منتخب برانچیں آج کھلی ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ عوام کی سہولت کیلئے وہ جمعہ 8 جولائی کو منتخب برانچیں کھلی رکھیں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران بالخصوص تجارت و صنعت سے وابستہ افراد اور بالعموم عوام کو بینکاری خدمات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اسٹیسٹ بینک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیسٹ بینک کے مطابق تمام بینک اور مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں مویشی منڈیوں کے قرب و جوار، بڑے شہروں، کاروباری مراکز، تجارتی مقامات اور پورٹس وغیرہ پر اپنی منتخب برانچیں کھلی رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق آج آر ٹی جی ایس اور نفٹ (NIFT) کے ذریعے کلیئرنگ دستیاب نہیں ہو گی، لہٰذا کلیئرنگ کے تمام لین دین بشمول زرِ مبادلہ کی تبدیلی کا تصفیہ عید کی تعطیلات ختم ہوجانے کے بعد بدھ 13 جولائی 2022ء کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 8 جولائی سے 12 جولائی تک 5 روز کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.