اسٹیٹ بینک نے آن لائن جوئے میں ملوث سروگیٹ برینڈز کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بات سینیٹ کے اجلاس میں وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتائی کی گئی ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستانیوں کی جانب سے ان ویب سائٹس کے استعمال سے ملک سے قیمتی زرِ مبادلہ نکل جاتا ہے۔
وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے پی سی بی سے کہا ہے کہ یقنیی بنائے کہ یہ پلیٹ فارمز پاکستان میں خدمات پیش نہیں کر رہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پیمرا نے بھی ان سروگیٹ کمپنیوں کی نشاندہی کی ہے جو غیر قانونی طریقے سے میڈیا ہاؤسز کے ساتھ اسپانسرنگ اور اشتہار کے لیے رابطے میں ہیں۔
وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کے تحریری جواب میں بتایاگیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کمپنیوں کی تشہیر نہ کریں اور ان سے معاہدے منسوخ کریں۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسی ویب سائٹس کو بلاک اور سوشل میڈیا بنڈلز کو بند کیا جائے۔
وزارتِ بین الاصوبائی رابطہ کے تحریری جواب میں سفارش کی گئی ہے کہ پیمرا ان کمپنیوں کے اشتہار اور نشریات پر فوری پابندی عائد کرے، پاکستان میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں۔
Comments are closed.