پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں، عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا۔

وزیر مملکت خزانہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات کے فنڈر کے لیے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔

اس سے پہلے قائم مقام ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 2 1ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسے جاری کرنے کا اختیار نہیں، فنڈز مختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.