جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

اسٹیٹ بینک کا یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے یورو بانڈز کی ادائیگی شیڈول سے پہلے کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یورو بانڈ کی ادائیگی شیڈول سے 3 دن پہلے 2 دسمبر کو کردی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں 1 اعشاریہ8 ارب ڈالر کے قرضے ادا کیے گئے ہیں۔

گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ ادائیگیاں بروقت کی جائیں گی، چاہے وہ تجارتی قرضے ہوں یا دیگر۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمینٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر منگل کو آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.