بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک کا انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے متعلق بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت نے 274 ارب روپے کے پی آئی بیز نیلام کیے ہیں، یہ انویسٹمنٹ بانڈز 3 اور 5 سال کے لیے نیلام کیے گئے۔

ایس بی پی کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 83 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، 3 سالہ نوٹس کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 95 فیصد رہی۔

اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 191 ارب مالیت کے انویسٹمنٹ بانڈز بیچے گئے، 5 سالہ بانڈ کی کٹ آف ایلڈ 5 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 13 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔

ایس بی پی کے مطابق حکومت نے 10 سال کے بانڈ کی تمام پیشکش مسترد کر دیں جبکہ 15، 20 اور 30 سال کے بانڈ کی خریداری کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق حکومت کا نیلامی سے 175 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.