اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈیجیٹل بینکنگ کی لائسنسنگ اور ریگولیٹری کا فریم ورک جاری کردیا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل بینکس بینکاری کی تمام سہولیات ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر مہیا کریں گے، فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل ریٹیل بینک اور ڈیجیٹل فل بینک کے لائسنس جاری ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک (ڈی آر بی) ریٹیل صارفین کو خدمات مہیا کریں گے اور ڈیجیٹل فل بینک ریٹیل صارفین، کاروبار اور کارپوریٹ اداروں کو خدمات دیں گے۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ فریم ورک کا مقصد مالی شمولیت بڑھانا ہے، ڈی آر بی کے قیام کی کم از کم سرمائے کی شرط 1اعشاریہ5ارب روپے ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈی آر بی کا سرمایہ تین سال میں 4 ارب کرنا ہوگا، ڈیجیٹل بینک کو 2 سال کے بعد ڈیجیٹل فل بینک بنانے کی اجازت ہوگی۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ابتداء میں پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس جاری ہوں گے، لائسنسنگ کے لئے درخواستیں رواں سال مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
Comments are closed.