اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جولائی سے ستمبر کے دوران بینکوں پر 29 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 6 بینکوں پر مجموعی طور پر 29 کروڑ 3 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ان چھ بینکوں پر ریگولیٹری قوائد و ضوابط پر عمل درآمد میں کوتاہی پر جرمانے عائد ہوئے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق ان بینکوں میں سے پانچ پر عام بینکنگ خدمات کی فراہمی میں کوتاہی پر بھی جرمانے لگے ہیں، چار کو اثاثوں کی کوالٹی پر جرمانے لگے ہیں جبکہ دو بینکوں کو ان کے زرمبادلہ آپریشن پر بھی جرمانے لگائے گئے ہیں۔
مرکزی بینک نے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان بینکوں کو اپنے کنٹرول، طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.