منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

اسٹیٹ بینک نے غیرملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے کی حد میں تبدیلی کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بیرون ملک سفر کرتے ہوئے غیر ملکی نقد کرنسی لے جانے کی موجودہ حد میں تبدیلی کر دی ہے۔

نظرثانی شدہ حد کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اب پاکستان سے 5 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی فی دورہ لے جاسکتے ہیں۔

18 سال سے کم عمر افراد کو فی دورہ ڈھائی ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی لے جانے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے مطابق بالغ اور نابالغ افراد کے لیے غیرملکی کرنسی لے جانے کی سالانہ حد بالترتیب 30 ہزار امریکی ڈالر اور 15 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیرملکی کرنسی ہوگی۔

غیرملکی کرنسی کی فی دورہ حدیں فوری طور پر نافذ ہوں گی جبکہ سالانہ حدیں یکم جنوری 2023 سے لاگو ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ بات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کے لیے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کا استعمال کارڈ ہولڈرز کی انفرادی خصوصیات کے مطابق اور ان کی صرف ذاتی ضروریات کے لیے ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.