ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا، پالیسی ریٹ 16 فیصد ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ مہنگائی کا دباؤ توقع سے زیادہ ہے، اس لیے شرح سود بڑھا کر مہنگائی روکنا، مالی استحکام کو درپیش خطرات پر قابو پانا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ معاشی سست روی کی وجہ سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

معاشی سرگرمیوں میں سُست روی کی مطابقت سے نجی شعبے میں اعتدال آیا اور پہلی سہ ماہی کے دوران صرف 86.2 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 226.6 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.