بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا دی، مہنگائی جاری رہے گی، مانیٹری پالیسی

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 15 فیصد کردیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے، کوشش کریں گے کہ اس سے زیادہ نہ بڑھے۔

 مرتضی سید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، شرح سود نہ بڑھاتے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کی طرح افراط زر کا بھی مقابلہ کریں گے ، معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا ، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو مانیٹری پالیسی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

You might also like

Comments are closed.