جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹیٹ بینک نے زرعی قرض فراہمی کے ہدف میں 431 ارب کا اضافہ کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے رواں سال زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف 431 ارب کا اضافہ کردیا۔

ایس بی پی نے مالی سال 2023ء کےلیے 1 ہزار 819 ارب روپے کے زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف رکھا تھا جبکہ اس دورانیے میں 1 ہزار 776 ارب کے قرض دیے گئے۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق رواں سال زرعی قرض فراہمی کا ہدف 431 ارب کے اضافے کے بعد 2 ہزار 250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بینک کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کےلیے قرض دینے کا جائزہ لیا۔

ایس بی پی کے مطابق قرضوں کی تیز پروسیسنگ کے لیے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.