مالیاتی رسائی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک نے آسان موبائل اکاونٹ متعارف کرادیا۔
آسان موبائل اکاونٹ کی افتتاحی تقریب میں ملکی مالیاتی شعبے کی اہم شخصیات شریک تھیں۔
گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب کو بتایا کہ 5 کروڑ افراد کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کی اسکیم چیلنج ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک نے اسکیم کی جامع میڈیا کمپین چلانے اور ادائیگیوں کے علاوہ سیونگ اور قرض گیری کی سہولت مہیا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔
مالی شمولیت بڑھانے کی اسٹیئرینگ کمیٹی کی کوشش ہے، اسٹیٹ بینک نے افتتاحی تقریب کو سافٹ لانچ کہا ہے۔
چیئرمین نادرا نے اپنے خطاب میں میڈیا سے گلہ کیا کہ پاکستان کے دنیا میں پہلے موبائل ایپ سے بائیومیٹرک تصدیق کرنے والا ملک بننے کا پرچار نہیں کیا۔
Comments are closed.